ایرانی جزیرے قشم پر محدود حملے،اقدام دفاعی کارروائی ہے،امریکہ


واشنگٹن ،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) ایرانی جزیرے قشم پر محدود حملے،امریکہ نے اقدام کو دفاعی کارروائی قرار دےدیا۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ایرانی جزیرے قشم پر حملہ کیا ،حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کےخلاف واشنگٹن کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر کیے جانےوالے محدود حملوں کے سلسلے کی تازہ کارروائی ہے،حملے دفاعی نوعیت کے ہیں، مقصد ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں سے روکنا ہے،حملے ایران کی جانب سے امریکی تنصیبات ،اثاثوں کے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کے جواب میں کیے گئے۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا سٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرہ قشم ،آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکے سنے گئے،دھماکوں کی شدت سے قریبی عمارتوں کے در و دیوار لرز اٹھے، مقامی آبادی نے فضائی حدود میں نامعلوم جنگی طیاروں کی پروازیں بھی دیکھیں۔

دھماکوں کے فوری بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا جزیرہ قشم کے جنوب میں جدید الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ذریعے امریکہ کے 2 ایم کیو ایم ون سیون زیرو جاسوس ڈرونز کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ،آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایم کیو نائن ریپر ڈرون مار گرایا ،پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہاآبنائے ہرمز سے اجازت کے بغیر گزرنے کی کوشش کرنے والے 3 ٹینکرز بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکوں کا شکار ہو گئے ،ٹینکرز نے آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں سفر کرتے ہوئے اپنے جیو لوکیشن ٹریکنگ سسٹمز جان بوجھ کر بند کر رکھے تھے۔