ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکہ حد سے آگے نکل گیا، ٹرمپ


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکہ شاید حد سے زیادہ آگے بڑھ گیا ،جنگ کے خاتمے ، مذاکرات کےلئے ایرانی حکام کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

قبل ازیں ٹرمپ نے کہا انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں،دونوں ممالک ایسا کر بھی رہے ہیں تو مدد نہایت محدود سطح پر ہو سکتی ہے لیکن مجھے یقین نہیں وہ ایسا بالکل کر رہے ہیںکیونکہ دونوں ممالک کے پاس کھونے کےلئے بہت کچھ ہے،ایران کو کسی قسم کی مدد فراہم کی جا رہی ہوتی تو واشنگٹن کو علم ہو جاتا،ماسکو ،بیجنگ تہران کی مدد کرتے ہیں تو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔