اسلام آباد: (بیورورپورٹ) دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے ویژن ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ٹیم کی مسلسل محنت سے ای پاسپورٹ کا اجرا ممکن ہوا، جدید سکیورٹی خصوصیات ،بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیے گئے ای پاسپورٹ کا اجرا پاکستانی پاسپورٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پہلے سے جاری مشین ریڈایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد تک قابل استعمال رہیں گے ،نئے پاسپورٹ کے اجرا کےلئے ای پاسپورٹ جاری کیا جائے گا،پاکستانی پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانے کااقدام ”ایک قوم، ایک پاسپورٹ، ایک پہچان“ ویژن کے تحت اہم سنگ میل ہے۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع


















