لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر ساندہ کا اچانک دورہ،عملے کی عدم موجودگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دےدیا۔
محسن نقوی نے کہا ڈیوٹی کے دوران عملے کا موجود نہ ہونا صریحا فرائض سے کوتاہی ،غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر داخلہ نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی ،مسائل بھی دریافت کیے،ہدایت کی نادرا سنٹرز میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
محسن نقوی کا دورہ نادرا میگا سنٹر ساندہ ،عملے کی عدم موجودگی پر نالاں



















