خطے میں پائیدار امن و استحکام مذاکرات ،سفارتکاری سے ممکن ہے،پاکستان،چین


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کی ملاقات ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان ،چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار ،سی پیک، علاقائی روابط، تجارت ، سرمایہ کاری میں تعاون پر تبادلہ خیال ،زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوامی روابط کے فروغ، دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں پر گفتگو ہوئی،مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کے ویژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا،خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کےلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت کی توثیق کی گئی۔