پنجاب: ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل چوری ،دیگر جرائم کی شرح میں 63 فیصد کمی

لاہور (کرائم رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2023-24کے مقابلے میں ستمبر2025-26میں جرائم کی شرح میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پنجاب بھرمیں ڈکیتی،رابری، موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم کی شرح میں 63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ستمبر2023-24کے مقابلے میں ستمبر2025-26میں لاہور ریجن میں مختلف جرائم کی شرح میں 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔شیخوپورہ ریجن میں جرائم کی شرح میں 57 فیصد ،گوجرنوالہ میں 58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ راولپنڈی ریجن میں 52 فیصد، سرگودھا میں 56 فیصد،فیصل آباد میں 68 فیصد کمی واقع ہوئی ۔اعدادوشمار کے مطابق ساہیوال ریجن میں جرائم کی شرح میں 66فیصد، ملتان میں 59 فیصد ،بہاولپور ریجن میں جرائم کی شرح میں 58 فیصد اور ڈی جی خان میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ستمبر2023-24کے مقابلے میں ستمبر 2025-26ءمیں ہاﺅس ڈکیتی کے مقدمات میں 81 فیصد تک واضح کمی آئی۔شارع عام ڈکیتی کی وارداتوں میں 72 فیصد رابری میں 71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ہاﺅس رابری میں 65 فیصد ، موٹر سائیکل سنیچنگ میں 67 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چوری میں 56 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق قیام کے بعد جرائم کی شرح میں واضح کمی سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوام کے تعاون سے سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔