خیبرپختونخوا سے لوٹ مار ،کرپشن کا دور ختم ،تبدیلی جلد نظر آئے گی،امیر مقام


بشام:(مشرق نیوز) وزیر امور کشمیر و گلگت امیر مقام نے کہا ہے خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کردی، تبدیلی جلد نظر آئےگی۔

بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا خیبرپختونخوا سے لوٹ مار ،کرپشن کادور ختم ہوگیا،پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ،نجات ملنے پر خوش ہیں،یوٹیوب پر پروپیگنڈا کرنےوالے جلسے میں عوام کا جوش و خروش دیکھ لیں،جلسے میں 80 فیصد نوجوانوں کی شرکت دیکھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہاصوبے میں اب دوبارہ پی ٹی آئی کا نام کوئی نہیں لے گا،مبینہ لوٹ مار کے ایک ایک روپے کا حساب لیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔