اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے افغانستان بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے ذمہ داریاں پوری کرے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہاافغانستان کے لگائے گئے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں،افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہوئی تو پاکستان ہر اقدامات کا حق رکھتا ہے، افغانستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے،دراندازی کا مکمل خاتمہ کیاجائےگا،پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کودراندازی کے ٹھوس ثبوت پیش کئے ۔
وفاقی وزیر نے کہادوحہ اجلاس میں افغان نمائندوں کے پاس افغانستان سے ہونےوالی دہشتگردی کاکوئی جواب نہ تھا، بات چیت کے باوجود افغان عبوری حکومت دراندازی روکنے کیلئے تیار نہیں،جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تومنہ توڑجواب دیا، مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہےں۔
افغانستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے،طارق فضل چودھری



















