اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے 28ویں ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ اتفاق رائے پیدا کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا28 ویں ترمیم کا ابھی کوئی مسودہ تیار نہیں ہوا، تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرکے آگے بڑھیں گے،پیپلز پارٹی،حکومت کے درمیان بلز پر کوئی اختلاف نہیں، کابینہ میں شامل جماعتوں کے ساتھ بلز پہلے ہی زیر بحث آ جاتے ہیں،اتحادی جماعتوں کو خوش دلی سے بریفنگ دی جاتی ہے، پارلیمانی سیاست میں ہلکی پھلکی موسیقی بھی نہ ہو تو پھر کیا فائدہ؟۔
وزیر قانون نے کہامعاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کا اختیار ہوتا ہے،بعض اوقات حراست حکم کے علاوہ بھی کئی مقدمات ہوتے ہیں ایسے معاملات میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کےلئے سپیکر اپنی صوابدید استعمال کرتے ہیں،جنید اکبر کامعاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالتی حکم پر عمل کریںگے۔
28ویں ترمیم پر تمام جماعتوں کےساتھ اتفاق رائے پیدا کرینگے،وزیر قانون


















