راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج ،ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر ،حکومت کے خاتمے کو خوش آئند قرار نہیں دیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہافضل الرحمن کی اپنی جماعت اور سیاست ہے، میں نے اسمبلی میں تقریر پر کہا بعض الفاظ نہ بولتے تھے تو مناسب تھا،ایک بار پھر سمجھتا ہوں سیاسی کشیدگی کو نہیں بڑھنا چاہیے، ملک ،قوم ،جمہوریت کےلئے کچھ کرنا ہے تو تناو کم کرنا ہو گا،بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناو ہوتا نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکسی قیدی کو 15 دن میں فیملی سے نہ ملوایا جائے تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ،وزیر اعلیٰ کے پی اور سپیکر کا لاپتہ ہو جانا سمجھ سے باہر ،سیاسی انتقام سے جمہوریت کو خطرہ ہے، بارہا کہا ریاست ،پاکستان کے ساتھ ہیں، غیر سیاسی بہنوں کے جیل میں ہونے کو گناہ سمجھتا ہوں، میری گزارش پر نورین نیازی کو ایک دن زیادہ ہسپتال میں رکھا گیا،خیبرپختونخوا میں کوئی فارورڈبلاک نہیں،سوشل میڈیا پر کچھ اکاونٹس کی جانب سے ریاست مخالف بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا علاج کرایا ،ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی دی جائے۔
عمران گورنر راج سے باخبر ،حکومت کے خاتمے کو خوش آئند قرار نہیں دیا،بیرسٹر گوہر
















