تہران: (مشرق نیوز) ایران نے کہاہے امریکی عوام نے جنگ کےخلاف فیصلہ دےدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا امریکی عوام نے ضمیر کی آواز سنی اور واضح طور پر جنگ کو مسترد کر دیا،پیغام کی حمایت کرتے ہیں،امریکی حکومت بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کیلئے کام کرے گی تو شکست ہوگی،سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا امریکہ 7دہائیوں سے ایران کےخلاف تسلط و دشمنی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم ایرانی عوام نے آزادی ،خودمختاری کا کامیابی سے دفاع کیا،1953 میں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا امریکی مداخلت کی بڑی مثال ہے،شاہ ایران کی حمایت، عراق کی مدد اور اقتصادی پابندیاں بھی امریکی دشمنی کا حصہ رہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاامریکہ نے ایران کےخلاف سیاسی مداخلت، قتل اور براہ راست فوجی حملوں کا راستہ اختیار کیا، لیکن ایران کو کمزور ،تابع بنانے کی تمام کوششیں ناکام رہیں،آبنائے ہرمز میں حالیہ پیشرفت نے امریکی فوجی طاقت کی حدود واضح کر دی اور ثابت کیا امریکہ ناقابل شکست نہیں، علاقائی ممالک اپنی سلامتی کےلئے ہمیشہ بیرونی طاقتوں پر انحصار نہیں کر سکتے،ایران کو امریکی دشمنی کے خاتمے کی امید مذاکرات سے نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ امریکی حکومت یا حکمران جماعت کی تبدیلی سے ایران کےخلاف پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا امریکہ نے ایران کو سمجھنے میں بنیادی غلطی کی اور ایرانی قوم کے عزم، استقامت ،قومی وقار کو سمجھنے میں ناکام رہا،امریکی عوام نے اپنی حکومت کو واضح پیغام دےدیا ،ایران پر حملہ فتح نہیں ، شکست کا باعث بنتا ہے،امریکہ نے خطرناک راستہ جاری رکھا تو مزید سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
امریکی عوام نے ضمیر کی آواز سنی ،جنگ کےخلاف واضح فیصلہ دےدیا،ایران
















