لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نواز کے عالمی شہرت یافتہ اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام پنجاب کے ہربے گھرخاندان کےلئے امید کی روشن کرن بن رہا ہے،مریم نواز نے اپنی چھت،اپناگھر کیلئے سوا 2لاکھ قرض کاٹارگٹ پورا ہونے پر اظہارمسرت کیا،حسن ابدال کے نواحی علاقے میں ریٹائرڈ حوالدار کے گھرپہنچ گئیں اور اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت بننے والے مکان کا علامتی افتتاح کیا۔
مریم نواز نے ریٹائرڈ حوالدار اعتبارشاہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی ،نئے گھر کی مبارکباد دی،ریٹائرڈ حوالدار اعتبارشاہ نے اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت مکان بنانے کی رودادسناتے ہوئے کہاپلاٹ تھا اورگھر بنانے کیلئے غیبی امداد کا منتظر ،اللہ نے ”اپنی چھت اپنا گھر“ کے تحت 15لاکھ دیئے اور گھر بن گیا،مریم نوازنے نیا گھربننے کی خوشی میں اعتبار شاہ ،فیملی کو تحائف بھی پیش کیے،ریٹائرڈ حوالدار اعتبار شاہ سے کھانا کھلانے کی فرمائش کی،رغبت سے ریٹائرڈ حوالدار اعتبار شاہ کے گھر کھانا کھایا اور سادہ کھانے کی کی لذت کو سراہا، وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتبار شاہ اور اہل خانہ جذباتی ہوگئے۔
دریں اثناراولپنڈی ڈویژن میں سپیشل بچوں کیلئے پہلا نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس قائم کر دیا گیا، حسن ابدال جیسے دوردراز علاقے میں سپیشل بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس جیسی بڑی نعمت میسرہے، حسن ابدال میں نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن کا باقاعدہ کا آغازکر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے سپیشل بچیوں کیساتھ مل کر سینٹر آف ایکسی لینس کا باضابطہ افتتاح کیااور سپیشل بچیوں کا ہاتھ پکڑ کر سینٹر آف ایکسی لینس میں داخل ہوئیں،سینٹر آف ایکسی لینس میں سماعت، قو ت گویائی سے محروم بچوں کیلئے سپیشل کلاس روم دیکھے،پیدائشی جسمانی معذوری کا شکار بچوں کا کلاس ،طریقہ تدریس کا مشاہدہ ، میوزک روم ، ایکٹویٹی روم کا معائنہ کیا،میوزک روم میں موجود سپیشل بچی سویرا کا ”اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر“ گانا سن کردروازے سے پلٹ آئیں اور پیار کیا، سپیشل بچی نے مریم نوازکےلئے ”شب غم مجھ سے ملکر ایسے روئی……ملا ہو جیسے صدیوں بعد کوئی“بھی سنایا، وزیراعلیٰ مریم نوازنے سپیشل بچوں کے درمیان بیٹھ کرملی نغمہ گایااوربچوں کو باری باری پیار،دعائیں ،اظہار شفقت کیا،کلاس روم میں سپیشل بچے سفیان نے واٹس ایپ دینے کی معصوم خواہش کا اظہار کیاتو وزیراعلیٰ مسکرادی، وزیراعلیٰ کو سپیشل بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنا کر کارڈ بھی پیش کیے۔
ادھروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہل اٹک کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکیج پیش ،اٹک کی 122 سالہ تاریخ کے سب سے بڑے میگا پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں ،31.75ارب کی لاگت سے 186 سکیمیں لائی گئیں،پہلی مرتبہ 865 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس بیک وقت شروع کیے گئے، اٹک میں 23.25 ارب روپے کی لاگت سے روڈز کی تعمیر ومرمت توسیع کی 59 سکیمیں شامل ،8.5 ارب کی لاگت سے 127 ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں۔
مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز نے خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ گھپلوں کا سخت نوٹس لے لیا،ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ پر سابق ڈی سی خانیوال کو شامل تفتیش کرنے ،ٹھیکیدار کی فوری گرفتاری اور ریکوری کا حکم دےدیا۔
اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام ،مریم نواز کی ریٹائرڈ حوالدار کے گھر آمد،مکان کا علامتی افتتاح
















