لاہور (کامرس رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں پنجاب پولیس کے تمام یونٹس اور فارمیشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیسنگ اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ مختلف یونٹس کے سربراہان نے ایجنڈے میں شامل امور اور زیربحث معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ تمام یونٹس کے سربراہان مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی امور کی مو¿ثر انجام دہی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے بورڈ میں زیر غور آنے والی تجاویز کو مزید بہتر اور اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ اہم پالیسی امور پر مو¿ثر فیصلہ سازی کیلئے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ پولیس ایگزیکٹو بورڈ افہام و تفہیم اور باہمی مشاورت کے ذریعے لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کیلئے عمل پیرا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اور اے آئی جیز سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایم ڈی سیف سٹیز، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس، ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن، ڈی آئی جی آر ایم پی اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور سمیت دیگر سینئر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
پولیس ایگزیکٹو بورڈ اہم پالیسی امور پر باہمی مشاورت سے کام کر رہا ہے: آئی جی پنجاب
















