ون کانسٹیٹیوشن سکینڈل میں عبدالحفیظ شیخ ماسٹر مائنڈ نکلے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ون کانسٹیٹیوشن سکینڈل میں عبدالحفیظ شیخ ماسٹر مائنڈ نکلے ،جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا، ون کانسٹیٹیوشن سکینڈل میں عبدالحفیظ شیخ ماسٹر مائنڈ ،سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری، فیصل اعوان،اظہر چودھری،نصرت اور مرحوم رائے نواز کھرل ملوث قرار دئیے گئے۔

جے آئی ٹی نے کہا عبدالحفیظ شیخ نے سی ڈی اے افسروں کےساتھ ملکر کام کیا، قومی خزانے کو نقصان، ملزموں ،کارندوں کو ناجائز منافع پہنچایا گیا، عبدالحفیظ شیخ ،بی این پی کو ہر سرکاری پراجیکٹس کیلئے بلیک لسٹ ،زمین ،عمارتوں کی شفاف طریقے کے ذریعے دوبارہ نیلامی کی جائے۔