بابا گرو ناناک کا جنم دن ، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے سکھوں کے مذہبی تہوار پر کرتارپور راہداری کھول کر مذہبی رواداری ،بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال قائم کردی۔

بابا گرونانک کے 577ویں جنم دن کے موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کےلئے حکومت پاکستان نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ،بھارتی سکھ یاتریوں نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا بھارتی روئیے کے برعکس پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر مذہبی رواداری ، امن پسندی کا مظاہرہ کیا ،پاکستانی حکومت ،عوام کا محبت، خلوص اور دوستانہ رویہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین مظہر ہے۔