بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندول خیل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے بلوچستان کے موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، صوبے میں امن کی بحالی کےلئے سب کو مل بیٹھ کر غور کرنا ہوگا۔

بلوچستان بار کونسل کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکوئٹہ جاتے ہوئے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ،ایک وقت تھا بغیر کسی محافظ کے کہیں بھی چلے جاتے تھے، صوبہ موجودہ صورتحال تک کیسے پہنچا، غور طلب بات ہے،بلوچستان کے حالات بہتر بنانا صرف حکومتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کو وجوہات پر غور کرنا ہوگا۔