لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پنجاب نے روڈز دھلائی اور صفائی کیلئے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف کرادیا۔وزیراعلیٰ نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا افتتاح کر دیا،فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کامعائنہ ،ورکنگ کا مشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ کو پہلے فل الیکٹرک سوئپیر پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک میکنیکل سوئیپر ٹرک صفائی اور سڑک کی دھلائی کرے گا۔فل الیکٹرک سوئپیر،برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی بھی صاف کرے گا۔فل الیکٹرک سوئپیر/برومر چارجنگ کے بعد 70 کلومیٹر تک رینج میں کام کرے گا ۔ فل الیکٹرک سوئپیر کے زیرو کاربن اخراج کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ فل الیکٹرک سوئپیر سے سڑک پر گرد وغبار میں کمی آئے گی- بریفنگ میں بتایا گیا کہ فل الیکٹرک سوئپیرسے شور کم ہونے سے سمعی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ فل الیکٹرک سوئپیرکی وجہ سے فیول اور مرمت وغیرہ کے بھاری اخراجات بھی ختم ہوجائیں گے ۔
دریں اثنا وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر میں ہائی وولٹیج تار گرنے سے میاں، بیوی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
روڈز دھلائی اور صفائی کیلئے پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف، آلودگی میں کمی آئےگی، مریم نواز
















