سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ

مظفرآباد: (مشرق نیوز) سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، نماز جنازہ ضلع بھمبر میں ادا کی جائےگی۔

آزاد کشمیر حکومت نے سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا،سوگ کے موقع پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا،سابق صدر کی تدفین سرکاری اعزاز کےساتھ کی جائے گی۔