اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیاں کیس،ایف آئی اے نے قانونی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پرجے یو آئی کے رہنما اسعد محمود کو دانستہ ڈیفالٹر اور تفتیش سے روپوش قرار دےدیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اسعد محمود کا نام پی این آئی ایل ،سٹاپ لسٹ میں شامل ،انکوائری کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل اور مختلف قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کردی ،دوسری جانب سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن، اسعد محمود و دیگر رہنماوں کےخلاف کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا۔
بھرتیاں کیس ،ایف آئی اے نے اسعد محمود کو تفتیش سے روپوش قراردےدیا
















