ٹرمپ جنگ ،الیکشن دونوں ہار گئے،دوبارہ جارحیت پرانجام تباہ کن ہوگا،ایران


تہران :(مشرق نیوز)ایران نے جنگ چھیڑنے کی صورت میں امریکہ کو تباہ کن جواب کی وارننگ دےدی۔

قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاآپ جنگ ،انتخابات دونوں ہار چکے ،جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا،نائب صدر جے ڈی وینس نے ہار مان لی ، وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑ رہے ہیں ،وزیر دفاع ہیگسیتھ کو نوکری سے نکالا جانیوالا ہے، سینٹ کام کمانڈر پوڈ کاسٹر بن چکے، واشنگٹن میں کسے اپنا پیغام پہنچائیں جنگ چھیڑنے کا انجام تباہ کن ہوگا۔

مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہاامریکہ مزید زوال سے بچنا چاہتا ہے تو بالادستی و جارحانہ پالیسیوں سے باز رہے بصورت دیگر ایران کےخلاف کھڑی ہونے والی ہر طاقت کو بالآخر زوال ،انتشار کا سامنا کرنا پڑے گا۔