اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین ایف بی آر راشد نعمان لنگڑیال نے کہا ہے تیل ذخائر کے بغیر فی کس حقیقی آمدنی میں 5.4 گنا اضافہ کیا ، پاکستان میں فی کس حقیقی آمدنی کا اضافہ عالمی اوسط سے زیادہ رہا۔
اپنے بیان میں راشد نعمان لنگڑیال نے کہا پاکستان کو ناکام ریاست قرار دینے والے 75 سال کا ریکارڈ دیکھیں،مشرق میں بھارت ،مغرب میں افغانستان جیسے چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستان 75 برس میں دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار ریاستوں میں شامل رہا،آبادی بڑھ کر 25 کروڑ 90 لاکھ ہو چکی، 1950 میں آبادی 3 کروڑ 60 لاکھ تھی، پاکستان کی آبادی میں اضافہ عالمی اوسط سے کہیں زیادہ رہا، مشکل علاقائی حالات کے باوجود پاکستان نے ترقی کا سفر جاری رکھا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہابھارت کی آبادی پاکستان سے تقریباً 6 گنا زیادہ ، بھارتی معیشت 9 گنا بڑی ہے، افغان جنگ اور لاکھوں مہاجرین کا بوجھ پاکستان نے برداشت کیا، تیزی سے آبادی بڑھنے والے کئی ممالک خانہ جنگی کا شکار ہوئے۔
تیل ذخائر کے بغیر فی کس حقیقی آمدنی میں 5.4 گنا اضافہ کیا،چیئرمین ایف بی آر
















