اسلام آباد:(بیورورپورٹ) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی۔
ورلڈ بینک کے مطابق 30 کروڑ ڈالر منصوبے کے تحت سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم لگائے جائیں گے، نکاسی آب ،صفائی کا جدید نظام بھی منصوبے میں شامل ہے،سندھ میں 80 فیصد دیہی آبادی کو پانی ،صفائی کی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کی جائیں گی، منصوبہ بچوں کی غذائی کمی ،نشوونما کے مسائل کم کرنے میں مدد بھی دے گا۔
عالمی بینک کے مطابق دیہی سندھ میں 5سال سے کم عمر نصف سے زائد بچے کم نشوونما کا شکار ہیں، صاف پانی ،صفائی کا 10 سالہ منصوبہ 4 مراحل میں مکمل کیا جائے گا،پہلے مرحلے پر مجموعی طور پر 54 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک 15 کروڑ ڈالر،سندھ حکومت منصوبے کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا
















