عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں381ارب کی ریکارڈوصولی

کراچی:(بیورورپورٹ)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت نے عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 381 ارب 82 کروڑ روپے وصول کیے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ملکی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی ہے، پرائمری بیلنس جی ڈی پی کے 2.7 فیصد کے برابر رہا، پرائمری بیلنس کا مجموعی حجم 2 ہزار 973 ارب ریکارڈ کیا گیا