گیس بم بھی تیار،کمپنیوں کا قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا سے رجوع


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گیس بم بھی تیار،کمپنیوں نے رواں مالی سال کےلئے اوسط قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں۔

دونوں کمپنیوں نے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا مجوزہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کیاجائے،سوئی ناردرن کی درخواست میں ایل این جی سروس کی مد میں 60 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کے اخراجات بھی شامل ہیں،ایل این جی کی لاگت 471 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ظاہر کی گئی۔

کمپنی کے مطابق موسم سرما میں مقامی گیس کی محدود دستیابی کے باعث اضافی گیس کا انتظام کرنا ہوگا، ایل این جی کے 16 کارگوز درکار ہوں گے،گیس کمپنیوں نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں شامل کیا ،اوگرا درخواستوں پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرےگا۔