پنجاب میں شدید گرمی کی لہریں زراعت ،غذائی تحفظ کےلئے خطرہ بن گئیں،اقوام متحدہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اقوامِ متحدہ نے کہاہے پنجاب میں شدید گرمی کی لہریں زراعت ،غذائی تحفظ کےلئے خطرہ بن گئیں، گھریلو آمدنی میں کمی ،غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ،صورتحال سے خواتین ،کمزور طبقات زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،جائزہ رپورٹ ”شدید گرمی اور زراعت“اقوامِ متحدہ کے اداروں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ،ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر جاری کی۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا بڑھتا درجہ حرارت عالمی غذائی پیداوار کو درپیش سنگین ترین اور فوری خطرات میں سے ایک بن چکا ،خطرہ اربوں افراد کے روزگار کو متاثر کرنے کےساتھ کمزور زرعی برادریوں کو فوری معاشی ،غذائی نقصان پہنچا رہا ہے،پنجاب کے زیادہ بارش والے علاقوں میں پھلوں کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ، شدید گرمی کے زرعی پیداوار پر اثرات انتہائی واضح ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہاخطے میں مویشی پالنے کا شعبہ بھی شدید متاثر ،شدید گرمی کے باعث بڑے جانوروں میں دودھ کی پیداوار کم ،چھوٹے مویشیوں میں منہ کھر کی بیماری پھیلنے کے واقعات میں اضافہ ہو،زراعت پر انحصار کرنے والے دیہی خاندانوں کےلئے زرعی پیداوار میں کمی کا براہ راست مطلب گھریلو آمدنی میں کمی ہے۔