اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا۔
اے ڈی بی کے مطابق قرض فوری بجٹ معاونت فراہم کرنے کےلئے ہوگا،قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہترہوگی، قدرتی آفات سے غریب ،دیہی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے،پروگرام سے آفات سے بچاﺅ ،خطرات کے انتظام میں بہتری آئےگی، پاکستان کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی آفات سے تحفظ شامل ہوگا، آفات کے بعد مالی وسائل کی دستیابی بہتر ،پاکستان کا ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ نظام مضبوط بنایا جائےگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق آفات سے پہلے تیاری انسانی جانیں ،معاشی وسائل محفوظ بناسکتی ہے، تیاری سے مستقبل کے معاشی نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا
















