ایرانی دھمکیوں کاخوف،امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے منتقل


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ایرانی دھمکیوں کاخوف،امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے منتقل ہوگئے۔

امریکی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اہلخانہ سمیت فوجی اڈے منتقل ہوئے ،دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ سے بیسنٹ ،خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،محکمہ خزانہ نے تصدیق کردی،فاکس نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سکیورٹی خدشات پر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔