کوہاٹ،پولیس ٹیم پر حملہ،ڈی ایس پی سمیت 11اہلکار شہید،متعدد خارجی ہلاک

کوہاٹ،پشاور:(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کےخلاف آپریشن کے دوران حملہ، ڈی ایس پی سمیت 11اہلکار شہید،12زخمی،متعدد خارجی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج نے علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں اہلکاروں کو فائرنگ کانشانہ بنایا،گاڑیوں بھی جلادیں،شہید ہونےوالوں میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں۔

ڈی پی او نے کہا فائرنگ کے تبادلے میں متعددخارجیوں کو ہلاک کردیا،آخری دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا،زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب گورنر کے فیصل کریم کنڈی نے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہادہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ،ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔