سعودی عرب ،حرمین شریفین کی سلامتی ترجیح، سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے سعودی عرب ،حرمین شریفین کی سلامتی ترجیح، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو میں کہا پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کےلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے، سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کےلئے فوجی اہلکار،عسکری صلاحیتیں، تربیت ،لاجسٹک معاونت فراہم کریں گے،پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں مختلف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، فوجیوں کی بنیادی ذمہ داریوں میں دفاعی معاونت، فوجی مشقیں ،تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہاسعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد مکہ دفاعی اتحاد کی ذمہ داریوں پر عملی پیشرفت شروع ہوئی ، پاکستان نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ،26 اکتوبر کو تہران میں ایرانی قیادت کےساتھ ہونےوالی ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران ملاقات میں شرکت پاکستان کی مذاکرات ، تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار ہے،چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کےلئے مذاکرات ،تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔