خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ،خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کے آزمائشی منصوبے اور ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام پر بار نمائندگان سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں قومی یکساں ای فائلنگ ،الیکٹرانک عدالتی ریکارڈ نظام کے تحت تیار کردہ مجوزہ ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کا جائزہ ،خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ منتخب عدالتی مقامات پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام صوبائی بار کونسلز ،اسلام آباد بار کونسل سے 2، 2وکلا نامزد کرنے کی درخواست کی تاکہ ای فائلنگ ٹیمپلیٹس کا جائزہ لےکر آزمائشی منصوبے کے آغاز سے قبل بہتری کےلئے تجاویز دے سکیں،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ای فائلنگ کا نظام عملی، موثر ،وکلاو سائلین کےلئے استعمال میں آسان ہونا چاہیے، نظام کی تیاری میں پریکٹس کرنے والے وکلاکے تجربات ،تجاویز کو اہمیت دی جائے، عدالتی اصلاحات میں بار کی موثر شرکت ،مشاورت ناگزیر ہے۔