اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)نئی تاریخ رقم،صوبوں نے وفاق کو 57ارب 46کروڑ کی گرانٹ دےدی۔
مالی سال کے پہلے 3ماہ صوبوں نے وفاقی حکومت کو 57ارب 46کروڑ فراہم کیے،بجٹ سے پہلے طے پانےوالے معاہدے پر 3سال تک عملدرآمد متوقع ہے،وفاقی حکومت کو صوبوں سے گرانٹ کی مدمیں 32ارب 54کروڑ کا سب سے بڑا حصہ پنجاب سے ملا، خیبرپختونخوا 12ارب 71کروڑ، سندھ 8ارب 50کروڑ اور بلوچستان نے 3ارب 70کروڑ وفاق کے حوالے کیے۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق چاروں صوبے رواں مالی سال وفاق کو مجموعی طور پر ایک ہزار 35 ارب دیںگے،پنجاب کا حصہ 555ارب سے زائد، سندھ 263ارب، خیبرپختونخوا 157ارب اور بلوچستان کا 58ارب مقرر ہے، رقوم آئین کے آرٹیکل 164کے تحت فراہم کی جارہی ہیں اور صوبوں کے این ایف سی شیئر سے منہا ہوں گی،وفاق کیلئے گرانٹس کا بڑا ہدف قومی سٹریٹجک ضروریات ، بڑے ترقیاتی منصوبے ہیں۔
نئی تاریخ رقم،صوبوں نے وفاق کو 57ارب 46کروڑ کی گرانٹ دےدی
















