اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کی میزبانی میں 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے اقتصادی تعاون کے سٹرٹیجک اہداف 2035 اور اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد میں 30 ویں ای سی او وزارتی اجلاس میں رکن ممالک نے علاقائی اقتصادی تعاون اور انضمام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے اختتام پر اقتصادی تعاون کے سٹرٹیجک اہداف 2035 کی منظوری کو تنظیم کے مستقبل کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔ اسلام آباد اعلامیہ بھی منظور کیا گیا، جو آئندہ دہائی میں علاقائی ترجیحات اور مشترکہ تعاون کے فروغ کیلئے رہنما فریم ورک فراہم کریگا۔
پاکستان 2026 اور 2027 کیلئے ای سی اوکی چیئرمین شپ سنبھالے گا، اس دوران علاقائی رابطوں کے فروغ، رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر توجہ دی جائیگی۔ وزرائے خارجہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان 2027 میں ای سی او کے 19ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جبکہ ایران 3 اور 4 دسمبر 2026 کو تنظیم 18ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کریگا۔
30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس اختتام پذیر ، اعلامیہ جاری
















