پشاور (مشر نیوز) سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے پونگا بریج میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز نے 3 مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد بروقت کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
علاقے کی کلیئرنس کے دوران سکیورٹی فورسز نے آئی ای ڈی سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا، سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کمزور اور انہیں شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ،آخر ی دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائی،دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی
















