بلاول بھٹو نے انتخابی معاملات پر بنیادی حقائق کو نظر اندازکیا ، الیکشن کمیشن


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے کہاہے بلاول بھٹو کے بیان میں انتخابی معاملات پربنیادی حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا صرف بطور جماعت انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیںہی مخصوص نشستوں کی حق دار ہیں،جماعتوں پر لازم ہے انتخابات سے قبل مقررہ مدت میں امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائیں،پی ٹی آئی نے کوئی فہرست جمع نہیں کرائی تھی، الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 ،209 ہر جماعت کو شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کا پابند کرتے ہیں،پی ٹی آئی مقررہ قانونی معیار ،پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ۔