پی پی سنجیدہ ہے تو کے پی میں گرائی گئی حکومت بحال کرے،علامہ راجہ ناصر عباس


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ میں اپوزیشن لیڈرعلامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا میں غیرآئینی طور پر گرائی گئی حکومت بحال کرے اور اپنے گورنر سے استعفیٰ لے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاپیپلز پارٹی باتیں نہیں عمل سے کچھ ثابت کرے اور پہلا قدم گورنر کو ہٹا کر اٹھا ئے،پی پی ایک قدم پیچھے ہٹائے تو سمجھیں گے سنجیدہ ہے،ملک آئین کی بالادستی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، بلاول بھٹو زرداری کی باتیں ایک طرف لیکن عملی اقدامات نظر آنے چاہئیں، عملی اقدامات نظر آنے پر ہی اعتماد کیا جا سکتا ہے۔