پاکستان ،چین کا سٹریٹجک شراکت داری،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان ،چین نے سٹریٹجک شراکت داری، سکیورٹی تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معاونت بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر مملکت طلال چودھری سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو فعال ،موثر بنانے پر اتفاق ،سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کے لیے چینی انسٹرکٹرز جلد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا چین کی طرز پر اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا،چینی سفیر نے بھرپور تعاون ،تمام مسائل بروقت حل کرنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کے فعال کردار کو سراہا۔