لفظی گولہ باری میں شدت،خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے،وفاقی وزرا

\اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)نئے صوبوں کے معاملے پر لفظی گولہ باری میں شدت،وفاقی وزرا نے بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلادئیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا آپ 2020 سے کاروبار حکومت میں پارٹنر ، کیالیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟کوئی سسٹم تب تک ری سیٹ نہیں ہو سکتا جب تک عوامی تائید حاصل نہ ہو، ملک میں سیاستدانوں کا احتساب نئی بات ہے نہ کوئی سیاستدان احتساب سے مبرا ہے،آپ کی پریس کانفرنس یقیناً بہت دھواں دار اور موجودہ حکومت ،نظام پر تنقید پر مرکوز رہی، سیاسی لوگوں کو عوام سے رجوع کرنے کے طریقہ کار کو چور دروازہ نہیں کہنا چاہیے، عوامی استصواب رائے کے ساتھ پارلیمان کے اندر بحث مباحثے پر کوئی قدغن نہیں، پارلیمنٹ کےساتھ عوام کی رائے کو جان لیا جائے تو یہی بہتر ہے۔

خواجہ آصف نے کہابلاول صاحب آپ کے پاس سندھ کی حکومت 18 سال سے ہے، کیا سندھ جنت بن گیا ، کیا کراچی شہر کی حالت پر دنیا رشک کرتی ہے؟ن لیگ کے آپ 2022 سے کاروبار حکومت میں پارٹنر ہیں، نفع آپ کا ،نقصان ن لیگ کا یا پاکستان کا ، کیا آپ لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں، حکمرانوں کی طاقت عوام کی امانت ہے کسی کی میراث نہیں، عوام کے حقوق آئین کی کتاب تک محدود نہ رکھیں،آپ سسٹم کولیپس کی بات کررہے ہیں تو سب کا سسٹم سے منسلک ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کا احاطہ بھی ضروری ہے۔

وزیر صحت مصطفی کمال نے کہاچھوٹے صوبے ناگزیر ہے، سندھ میں خون کا قطرہ بھی گرا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے،چیئرمین پی پی کو اپنی جماعت کی 18 سالہ حکومتی کارکردگی پر بات کرنی چاہیے، معلوم ہونا چاہیے مہاجر برادری طویل عرصے سے نسل کشی ،تشدد کا سامنا کرتی رہی ، بےنظیر بھٹو کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا تو پورا کراچی جلا دیا گیا،اہم معاملے پر عوامی ریفرنڈم ہی بہترین راستہ ہے، لوگوں کی رائے کو بالادستی حاصل ہونی چاہیے، وزیراعظم کے پاس ریفرنڈم کرانے کا اختیار موجود ہے ،امید ہے پی ٹی آئی بھی معاملے پر ریاست کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

مصطفی کمال نے کہا ریاست فیصلہ کرے کسی جماعت کو بچانا ہے یا پاکستان کو، صوبے بنانے کی خواہش عوام میں نہ ہوتی تو بلاول بھٹو ناراض نہ ہوتے، فیصلے میں تاخیر ہوئی تو شیطانی قوتیں معاملے میں شامل ہوسکتی ہیں، طارق فضل چودھری، خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور عطا تارڑ نے بھی ریفرنڈم کے معاملے پر کھل کر اظہار خیال کیا،17، 18 سال میں 22 ہزار ارب روپے ملنے کے باوجود کراچیرہنے کے قابل نہیں، پیپلزپارٹی کو سندھ کارڈ استعمال کرنا ہو تو جیے سندھ کے ذریعے کراتے ہیں،26ویں ترمیم میں مقامی حکومتوں کے اختیارات کی تشریح کرانے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی نے کوشش کو کچل دیا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا بلاول بھٹو آئین ،جمہوریت کے چیمپیئن بنتے ہیں ،عملی کارکردگی صفر ہے، آئین اپنی مرضی کے مطابق تشریح کرنے کا نام نہیں، پسند کی شق ہو تو آئین اچھا ،دوسری صورت میں غیر آئینی قرار دےدیا جاتا ہے،190 ملین پاونڈز کرپشن کیس ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری ،ملزم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،کرپشن کی رقم گھروں، جیبوں اور زمینوں سے برآمد ہوئی،بلاول بھٹو کی باتیں ایسی ہیں جیسے اپوزیشن لیڈر ہوں حالانکہ 3 صوبوں ،گلگت میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، صدر مملکت ،چیئرمین سینٹ بھی پی پی سے تعلق رکھتے ہیں، قریباً 70 فیصد پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی ہے پھر بھی خود کو حکومت سے الگ ظاہر کرنا عجیب بات ہے۔

طلال چودھری نے کہاپیپلز پارٹی سب سے زیادہ حکومتیں کرنے والی جماعت ،سندھ میں 17 سالہ حکمرانی کے بعد بھی عوامی مسائل کا جواب دینا ہوگا، آئین کا اطلاق موسم یا اپنی سہولت کے مطابق نہیں ہوسکتا،تمام حصوں کو تسلیم کرنا ضروری ،انتظامی یونٹس بنانے کا مقصد بہتر گورننس ،عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہے،وسائل پر اختیار عوام کی بہتری کےلئے ہونا چاہیے،جمہوریت کا فیصلہ بلٹ نہیں بیلٹ سے ہونا چاہیے،آئینی عدالت کے قیام کا کریڈٹ پیپلز پارٹی خود اپنی تقریروں میں لیتی رہی ،قومی اسمبلی میں قائداعظم کا خواب اور اپنی جماعت کی میراث قرار دیا اب کہتے ہیں زبردستی ووٹ دیا،آپ نے کہا سندھ کی گلیوں میں خون بہے گا، کیا ووٹ دینے سے خون رکتا ہے یا بہتا ہے؟۔

وزیر مملکت نے کہاجمہوریت صرف تقریروں ،آئینی شقوں کی تشریح کا نام نہیں ،عملی طور پر عملدرآمد بھی ضروری ہے،شرم و حیا کا درس دینے سے پہلے بلاول بھٹو اپنے گورنر کو بات سمجھائیں، فیصل کریم کنڈی نے سب سے پہلے فضل الرحمن پر تنقید کی اور ایک بار نہیں بلکہ مسلسل خلاف بیانات دیتے رہے ،قانون کی عملداری سب کےلئے یکساں ہونی چاہیے، کوئی لیڈر یا حکومت قانون سے بالاتر نہیں، فضل الرحمن سے صرف سوالات کے جواب مانگے ،کوئی حملہ نہیں کیا گیا ۔