کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پی ٹی آئی ،جے یو آئی کے بعد لگتا ہے مجھ سے بھی لڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ردعمل سے لگتا ہے سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔
انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا مجھ سے اور صدر مملکت سے کسی کی جانب سے بھی صوبوں پر کوئی بات نہیں کی گئی، بحث شروع کی ہے تو جاری رکھنے کی بھی ہمت کریں، زور زبردستی سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو ساتھ نہیں دوں گا، کوئی ماننے کو تیارنہیں موجودہ نظام میں شفاف الیکشن ہوسکتے ہیں،زور زبردستی سندھ کو تقسیم کرنے کے نتائج ہوں گے،آگ بجھانا مشکل ہو گا، ریفرنڈم کرانے والے پر سندھ میں امن و امان کی ذمہ داری بھی ہو گی، حالات اتنے خراب ہوں گے محسن بھائی میرے پاس بھاگتے آئیں گے حالات سنبھالیں لیکن میں ہاتھ اٹھا لوں گا۔
چیئرمین پی پی نے کہاہرپاکستانی کاحق ہے اپناموقف دے اگرکوئی ری سیٹ کی بات کررہا ہے تو شکل کیا ہوگی، ری سیٹ سیاسی ہوگا یا غیرسیاسی، جمہوری ہوگا یاغیرجمہوری میں نے اس پربات کی، پریس کانفرنس میں دھمکی نہیں دی بلکہ خطرے سے آگاہ کیا ،میں سٹیک ہولڈرہوں آپ کومیری بات سنناہوگی،آپ کو حالت کا بتارہاہوں ہوش کے ناخن لیں آپ کتنے محاذوں پر لڑناچاہتے ہیںاگرمیری بات سننے کا حوصلہ نہیں توعوام کی کیا سنیں گے جس نے سسٹم کولیپس کی بات کی وہی بتائے ایساکیوں ہوا، ری سیٹ کرنے کی ذمے داری کیاپی سی بی کو سونپی گئی ہے۔
لگتا ہے مجھ سے بھی لڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا،آگ بجھانا مشکل ہو گا،بلاول بھٹو
















