واشنگٹن :(بیورورپورٹ)سعودی عرب کی پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت ، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع بھی کردی۔
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاسعودی عرب نے پاکستان کیلئے مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹس کی منظوری دےدی ، ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے ،موجودہ 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ اب سالانہ بنیاد پر رول اوور کا پابند نہیں،طویل مدت کیلئے بڑھا یا جائےگا،سعودی عرب کی معاونت ملکی بیرونی مالی ضروریات کےلئے نہایت اہم وقت پر فراہم کی جا رہی ہے ،زرمبادلہ ذخائر مضبوط ،بیرونی کھاتہ مستحکم ہوگا،ذخائر کو مارکیٹ کی ذمہ داریوں ،انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پروگرام کے تقاضوں کے مطابق برقرار رکھا جائےگا ،مالی سال کے اختتام تک تقریباً 18 ارب ڈالر کے ذخائر حاصل کرنے کا ہدف شامل ہے جو لگ بھگ 3.3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہا حکومت آئندہ تمام بیرونی ادائیگیوں ،قرضوں کو بروقت اداکرنے کےلئے مکمل طور پر پرعزم ،بیرونی مالی منصوبہ واضح طور پر مرتب اور ذمہ داری ،نظم و ضبط کےساتھ نافذ کیا جا رہا ہے،سعودی قیادت، خصوصاً ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان اور نائب وزیر خزانہ کی مسلسل حمایت و تعاون قابل تحسین ہے،حکومت معاشی استحکام، بیرونی ذمہ داریوں کی تکمیل، اصلاحات کے تسلسل اور عالمی شراکت داروں کےساتھ روابط کو برقرار رکھے گی۔
سعودیہ کی پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع



















