مستقل جنگ بندی کی خبروں پر تیل کی قیمتوں میں استحکام

واشنگٹن، تہران، ریاض (مشرق نیوز) مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی کی خبروں پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہورہی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.45 کا معمولی اضافہ ہوا اور قیمت 91 ڈالر فی بیرل پر برقرارہے،برطانوی خام تیل ایک فیصد اضافے سے 95 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب ایشین سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان برقرار ہے،جنوبی کورین سٹاک انڈیکس میں 2.96، ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں 1.76 اور جاپانی انڈیکس میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔