ای یو پاک بزنس فورم 28 ،29اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے اہم پیشرفت ،یورپی یونین نے پاکستان میں اعلیٰ سطح کے بزنس فورم کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ای یو پاک بزنس فورم 28 اور 29 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، یورپی و پاکستانی سرمایہ کار کاروباری شخصیات شرکت کریں گی،یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی سنگل مارکیٹ اورپاکستان کی بڑی برآمدی منڈی ، فورم کا مقصد تجارتی تعلقات کو سرمایہ کاری میں بدلنا ، صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے،ای یو پاک بزنس فورم میں زرعی کاروبار، ڈیجیٹل انوویشن، فن ٹیک،گرین لاجسٹکس، ٹیکسٹائل و اہم شعبے بھی زیرغور آئیں گے، یورپی یونین کا گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں 400 ارب یورو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرےگا۔