بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: ( ) سی پی پی اے نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 28 اپریل کو سماعت کرے گا، قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔