ملکی معیشت پر اعتماد بحال،پاکستان نے 4سال بعد یورو بانڈز کا اجرا کر دیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے 4سال بعد یورو بانڈز کا اجرا کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں 50 کروڑ ڈالر کا یوروبانڈ میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت 3 سال کیلئے جاری کیا گیا،یورو بانڈز کا اجرا ملکی معیشت پر بحال ہوتے اعتماد کا مظہر ہے، عالمی سطح پر کشیدگی کے باوجود سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی حاصل ہوئی،بانڈز کا اجرا پاکستان کی عالمی بانڈ مارکیٹس میں موجودگی کو مضبوط بنائے گا۔