ماں کے قدموں کی اسیر شخصیت

انسانی رشتوں میں سب سے عظیم رشتہ ماں باپ کا ہے - دنیا کے تمام مذاہب ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک کی تلقین کرتے ہیں - مذہب اسلام میں بھی ماں باپ کی عزت و تکریم اور انکے حقوقِ پر کافی زور دیا گیا ہے - ماں باپ محنت و شفقت کا پیکر ہیں - دنیا میں ماں باپ ایسی ہستی ہیں جو اپنی اولاد کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ہیں - "والدین میں ماں کا درجہ باپ کے مقابلے میں زیادہ اس لئے کہ ماں کو اولاد کی پرورش اور ولادت کے دیگر مراحل میں بڑی تکلیفوں سے گزرنا پڑتا ہے - قرآن مجید میں ان دشوار گزار مرحلوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا گیا !" اور ہم نے انسان کو وصیت کی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرے اس کی ماں نے اسے تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف سے جنم دیا" (الا حقاف 15) جب حضرت موسی علیہ السلام کی والدہ محترمہ کا وصال ہو گیا تو باری تعالی نے اپنے پیغمبر کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اے موسی اب احتیاط سے چلنا کیونکہ اب تمہاری ماں دنیا میں موجود نہیں ہے اور اب اس میدان میں جہاں سے میں تم سے ہمکلام ہوتا تھا اپنی جوتیاں اتار کر ادب سے داخل ہونا پہلے تمہاری بوڑھی ماں کے سفید بالوں کا لحاظ کرتا تھا "اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے باری تعالی کی رضامندی اور خوشنودی کو والد کی رضامندی اور خوشنودی سے وابستہ بتایا - چنانچہ فرمایا" اللہ تعالی کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ تعالی کی ناراضگی والد کی ناراضگی ہے "ماں کی محبت ایک ایسا جذبہ ہے جس کو یہاں بیان نہیں کیا جا سکتا کیونکہ احساسات کے رشتے اس قدر نرم و نازک ہوتے ہیں کہ ان کو تحریر کرنا نہ صرف مشکل بلکہ نا ممکن ہوتا ہے - "ماواں ٹھنڈیاں چھاواں "والدین سے والہانہ محبت کا جذبہ لے سہانے سپنے سجا کر تابناک مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجا کر بہاولنگر سے اپنی پیاری ماں کی دعائیں لے کر تن تنہا عظیم پاکستان کے دارالخلافہ "اسلام آباد" پہنچتا ہے - دن رات محنت، ایمان داری اور کچھ کر لینے کے جذبے کے ساتھ ایک طویل سفر طے کرتا ہوا شخص چوہدری عبد الرف جو کہ اب ایک شخصیت بن چکا ہے پاکستان کی ایک رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا بڑا نام "فئیر ڈیل مارکیٹنگ گروپ" کے چیئرمین ہیں - جن کے اداے نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا ایک الگ اور منفرد مقام بنایا ہے - انکی پوری فیملی اب بہاولنگر سے اسلام آباد کے پر فضا پہاڑوں کے درمیان آ بسے ہیں - چوہدری عبد الرف اپنے دن کا آغاز اپنی پیاری ماں کے قدموں کو چوم کر اور اجازت لے کر اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں - اس طرح وہ جس چیز پر ہاتھ رکھ دیتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے - سینکڑوں افراد ان کے ادارے سے وابستہ ہیں - انہوں نے یہ کامیابی دیانتداری، محنت اور لگن سے حاصل کی ہے - چوہدری عبد الرف چئیرمین فئیر ڈیل مارکیٹنگ گروپ رئیل اسٹیٹ کے بزنس کو زمین سے آسمان تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں - انکی اسی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے "گرو" پراپرٹی ٹائیکون عبدالعلیم خان نے چوہدری عبد الرف کو اپنا "ایڈوائزر" بنایا ہے - جنہوں نے اپنے آئیڈیاز سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کو ایک نئی جدت دی ہے - انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ لیونگ لیجنڈ آف رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ ہیں - چوہدری عبد الرف نے اسلام آباد، لاہور میں شاندار کامیابی کے بعد گزشتہ سال دبئی میں اپنے چھوٹے بھائی چوہدری معین کے زیر انتظام ٹرپل اے فئیر ڈیل مارکیٹنگ کا آغاز کیا اور کم عرصے میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑ دیئے - فئیر ڈیل مارکیٹنگ گروپ کا فوکس صرف اور صرف عبدالعلیم خان کی پارک ویو سٹی لاہور ،اسلام آباد ہے جنکی مارکیٹنگ کر کے کئی لگژری گاڑیوں کے گفٹ حاصل کر چکے ہیں انکا گاڑیوں کا سفر جاری ہے وہ اولین پلاٹینم پارتنر ہیں - ان بے پناہ کامیابیوں کو اپنے والدین کی دعا اور اللہ اور پنجتن پاک کا کرم سممجھتے ہیں - انہوں نے اپنے کاروبار میں اپنی فیملی کو شامل کر رکھا ہے - چوہدری عبد الرف کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو دوبارہ زندگی دی ہے ان کو رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں کسی نہ کسی طرح شریک کاروبار کیا ہے اور دنیا کو یہ بتایا ہے کہ کہ وہ ہمارے لیجنڈز ہیں انکی قدر کرنی چاہئے - چوہدری عبد الرف چئیرمین فئیر ڈیل مارکیٹنگ گروپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اپنے کاروباری آئیڈیاز کی وجہ سے بہت معروف اور قابلِ اعتماد سمجھے جاتے ہیں - انہوں نے سعودی عرب، دبئی، لندن اور دیگر ملکوں میں پراپرٹی ایکسپوز میں شرکت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا اور پارک ویو سٹی کو بامِ عروج پر پہنچا دیا - انسان کو ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق تحقیق کے ساتھ کامیابی اور ترقی کرنی چاہئے لیکن اس کامیابی کیلئے شوق اور عشق بہت ہی ضروری ہے کیونکہ اپنے کام سے عشق کرنے والی شخصیت کا نام ہے "چوہدری عبد الرف" علامہ اقبال کا شعر ہے ۔ دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر دور حاضر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں چوہدری عبد الرف ایک قابل اعتماد اور ناقابلِ تسخیر نام بن چکا ہے - خدائے بزرگ وبرتر سے دعا ہے کہ وہ چوہدری عبد الرف کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے اور جو جذبہ انکے دل میں اپنے والدین سے والہانہ محبت کا ہے اس کو قائم و دائم رکھے اور ڈھیروں خوشیاں کیساتھ صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین ۔