حکومت ٹرمپ سے پاک ایران گیس پائپ لائن پر پابندی ہٹانے کا کہے،راجہ ناصر عباس


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈرسینٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے حکومت ٹرمپ سے پاک ایران گیس پائپ لائن پر پابندی ہٹانے کا کہے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا منصوبہ قابل عمل نہیں تھا تو صدر سے دستخط کیوں کرائے ،20سال قبل گیس پائپ لائن بچھ جاتی تو صنعت چل رہی ہوتی۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاایران نے منصوبے پر کافی کام کرلیا ،پابندی کے باعث پاکستان کی طرف سے پیشرفت نہیں ہوئی، پائپ لائن کی قانونی چارہ جوئی کا مسئلہ سر پر لٹکا ہے، دیکھ کر حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔