اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی نے وزیر صحت مصطفی کمال سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کے اراکین نے ڈاکٹر مہیش کمار کی قیادت میں پمز ہسپتال کا دورہ کرکے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورآتشزدگی کی وجوہات پر سوال اٹھا دئیے۔
سربراہ قائمہ کمیٹی صحت مہیش کمار نے کہاوزیر صحت نے بیان دیا پرانے اے سی سے سپارک ہوا، کوئی کہہ رہا ہے آکسیجن سلنڈر پھٹا ، کسی کو معلوم ہی نہیں آگ کیسے لگی،تحقیقات کیلئے تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنا رہے ہیں ،ممبر کمیٹی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا ڈاکٹرز ،سٹاف کی جانب سے مختلف بیانات سننے کو ملے، وزیر صحت ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز استعفیٰ دیں۔
قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی نے وزیر صحت مصطفی کمال سے استعفیٰ مانگ لیا


















