مظفرآباد :(بیورورپورٹ) ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیاب ہونےوالے بیرسٹر افتخار گیلانی 17ویں وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے،30 ووٹ حاصل کیے،حلف اٹھا لیا۔
عوامی دست بازو ،جے یوآئی نے بھی حق میںووٹ دیا،پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کےلئے نامزد امیدوار سردار مختار احمد خان عباسی نے 14 ووٹ حاصل کیے، ن لیگ کے شاہ غلام قادر اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
ایوان میں پہلا خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا مسئلہ کشمیر محض زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہیں،بھارت جب تک اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرتا مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوگا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی ،5 اگست 2019 کے جبری اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہوں،پاکستان کشمیر کے بغیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر ادھورا ہے۔
افتخار گیلانی نے کہا سرحدوں پر چوکس کھڑے جوانوں کی وجہ سے چین سے سوتے ہیں، پوری دنیا نے دیکھا بھارت کے دانت کھٹے ہوئے،کشمیریوں کےلئے مضبوط پاکستان ہی آزادی کی ضمانت ،آزاد کشمیر مشکل وقت سے گزر رہا ہے،جلد سدھنوتی اور پونچھ میں الیکشن ہوں گے،مہنگائی، روزگار ،نوجوانوں کے مستقبل کا سوال ہے، حکومت کو مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
ڈریپ کا دوا ساز کمپنیوں کو ریکارڈ درست کرنے کیلئے آخری موقع
پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
برمنگھم ٹیسٹ، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش
ہالی ووڈ کے معروف اداکار بروس کیمبل کینسر میں مبتلا
دھرنوں کے دوران حکومت نے رابطہ کیا، ہم نے معذرت کی: امیر جماعت اسلامی
برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہبازشریف
یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف
سعودی عرب نے یمن میں ہمارے 32 سے زائد ٹھکانوں حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ
بلوچستان، سکیورٹی فورسز کا کریک ڈاون، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کے آئل ٹینکرز پر حملوں کا بدلہ، ایران نے میزائلوں کی بارش کردی


















