اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے ججز انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں، حکومت احکامات نہیں مانتی، پوری حکومت سپریم کورٹ میں توہین عدالت میں ہے، ججز کو پتہ ہے انصاف نہیں دیں گے تو منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا بلاجواز سزائیں دینا جرم ہوگا، میں عدالت نہ آتی تو فوری وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے، میرے 11 بار وارنٹ نکلے، شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاونٹس منجمد ہوئے، ایک ماہ سے میرے کیس میں کوئی کارروائی نہیں ہورہی،حکمرانوں نے ملک کو لوٹ مار کی چراگاہ بنا لیا، مشکل وقت شروع ہوتے ہی بیرون ممالک بھاگ جاتے ہیں۔
حکومت عدالتی احکامات ماننے سے انکاری، ملک کو لوٹ مار کی چراگاہ بنالیا،علیمہ خان

















