اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی ،جے یوآئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔
فیصلہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس ،جے یو آئی رہنما مولانا عطا الرحمن کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہامتحدہ اپوزیشن کے باہمی تعلق کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی، امید ہے سینٹ میں طاقتور کردار ادا کریں گے۔
مولانا عطاالرحمن نے کہاپارلیمنٹ کی حد تک ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن ایک نظر آئے گی، آئندہ چند دنوں میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلا کر مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا، امید ہے متحدہ اپوزیشن کے طور پر حکومت کو غیر قانونی آئین میں ترمیم کرنے سے روک پائیں گے۔
پی ٹی آئی ،جے یوآئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا


















