لاہور: (اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کیا ہے عوامی احتجاج اب محض دھرنوں تک محدود نہیں رہے گا، 3 ستمبر کو ملک گیر تاریخی ہڑتال ہوگی پھراسلام آباد لانگ مارچ کی کال دینگے، حکومت کو ہر صورت عوام کو ریلیف دینا ،پٹرولیم لیوی سمیت ناجائز ٹیکس ختم کرنا ہوں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنے کے 13ویں روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاپنجاب ،اندرون سندھ میں دھرنے پھیلنا شروع ،تحریک اب رکنے والی نہیں،قوم شدید مشکلات سے دوچار ہے، حکمران ٹولہ ، بیوروکریسی عوامی مسائل کی طرف توجہ دینے کو تیار نہیں،سانحہ پمز کی ذمہ دار بھی یہی پی ڈی ایم ہے، صرف سیکرٹری کو معطل کرکے ڈرامہ رچایا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا 3 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنانے کےلئے کمیٹیاں تشکیل دےدیں،تاجروں ،صنعتکاروں سے بھی رابطہ کرینگے،بجلی کمپنیوں کو عوام سے ہزاروں ارب وصول کرنے کے باوجود فعال کیوں نہیں کیا جاسکا؟ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے،پیپلز پارٹی،ن لیگ،ایم کیو ایم نے ملکر ملک کا نظام درہم برہم کردیا ،آپس میں نوراکشتی کرتے لیکن ملکر جیبیں بھرتے ہیں۔
3ستمبر کی ہڑتال کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ کا فیصلہ کرینگے‘ حافظ نعیم الرحمن


















